پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تمام فارمیٹس میں مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے پیش گوئی کی کہ آل فارمیٹ کے کپتان اپنی مستقل مزاجی اور دباؤ کو سنبھالنے کی صلاحیت کے باعث تمام ریکارڈز توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیجنڈری پاکستانی بلے بازوں سے ان کا موازنہ کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ محمد یوسف، انضمام الحق، سعید انور اور ظہیر عباس کے بعد بابر عظیم ترین بلے باز ہیں۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ایک ایسا کھلاڑی موجود ہے جس نے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ لاہور میں پیدا ہونے والا کرکٹر ایک ہنر مند بلے باز ہے اور ان کی محنت نے انہیں کھیل کا تجزیہ کرنے اور نازک اوقات میں دباؤ کو سنبھالنے کے قابل بنایا ہے۔
48 سالہ نے نوٹ کیا کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی صلاحیتوں پر کام کیا ہے اور اپنے کیریئر کے اختتام تک پاکستانی عظیم کرکٹر بننے کے لیے تمام صلاحیت موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز مکمل کرنے والے اور تیز ترین 12000 انٹرنیشنل رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
0 Comments