پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین ان گرین کو ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلادی۔
بابر اعظم نے بھارت کے خلاف بطور کپتان تاریخ رقم کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپننگ بلے باز کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور انہیں مزید معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دائیں ہاتھ کے بلے باز کا افغانستان اور سری لنکا کے خلاف بقیہ میچوں سے قبل انجری کی حد کا تعین کرنے کے لیے احتیاطی ایم آر آئی اسکین کرایا جائے گا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ جاری ایشیا کپ 2022 اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
محمد وسیم جونیئر بھی ایشیا کپ کے آغاز سے قبل انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے جبکہ شاہنواز دہانی کو حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران انجری کے باعث آرام دیا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے پانچ وکٹوں سے ہارنے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے اور اب سنسنی خیز فائنل میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
0 Comments