نیوزی لینڈ کرکٹ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل سیکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے آج پاکستان آئے گی-
سیکیورٹی وفد کراچی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے ہیڈ کوارٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق میٹنگ بھی کرے گا۔
اس کے علاوہ ماہرین پر مشتمل وفد NZC کو کوئی سفارشات دینے سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی کا معائنہ کرے گا۔ دورے کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی وفد کی کلیئرنس کے مطابق کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ نیوزی لینڈ اس سال دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کیویز بھی اپریل 2023 میں دو وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان واپس آئیں گے۔
پاکستان اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے T20I ورلڈ کپ 2022 سے قبل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ (میزبان) پر مشتمل T20I سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے T20I ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے NZC کو دو اضافی T20I کی تجویز دی ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2021 میں سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر آخری لمحات میں پاکستان کے دورے سے دستبرداری اختیار کی تھی جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا -
0 Comments