2022 کے ایشیا کپ کے اپنےپہلے کھیل میں روایتی حریف بھارت سے پاکستان کی شکست نے بہت سے کرکٹ شائقین کو مایوس کیا کیونکہ مین ان گرین نے کچھاچھی پرفارمنس نہیں دی تھی -
شکست کے باوجود، پاکستان کے باؤلنگ اٹیک نے ان کا دل جیت لیا جب وہ 148 کے کم ہدف کا دفاع کرنے کے لیے تیار نظر آئے۔ پاکستان کے بلے باز اچھی بلے بازی کرنے میں ناکام رہے کیونکہ انہوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں اور باؤلر حارث رؤف اچھی بیٹنگ کی اور7 میں 13 رنزبنائےاور شاہنواز دہانی نے (6 پر 16) رنز بنائےاور ایک اچھا ٹارگٹ بنانے میں مدد کی -
نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ نے پاکستان کو کھیل میں واپس لایا جب انہوں نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول کو آؤٹ کیا اور پوری باؤلنگ یونٹ کی جانب سے اچھی بولنگ کارکردگی میچ کی خاص بات تھی۔ آخر میں، ہندوستانی آل راؤنڈرز، رویندرا جدیجا اور ہاردک پانڈیا نے بیٹنگ کو سنبھالا اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔
اگرچہ گرین شرٹس جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے، ان کی کوششوں کو کرکٹ برادری نے بہت سراہا کیونکہ انہوں نےاچھی کرکٹ کھیلی۔ کرکٹ ٹیم نے سوشل میڈیا پر میدان میں اپنی غیر معمولی کارکردگی پر ٹیم کی تعریف کی۔
0 Comments