پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 2022 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے حالیہ ٹرائلز میں ٹاپ پرفارمرز کی نشاندہی کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا۔
میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے ہیڈ کوچ سیگ فرائیڈ ایک مین چار دیگر آفیشلز کے ساتھ مینجمنٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ مین ان گرین کی قیادت محمد عمر بھٹہ کریں گے۔
یہ ہے پاکستان کی ٹیم:
Goal Keepers |
Defenders |
Midfielders |
Attackers |
Akmal Hussain |
Mubashir Ali |
Mohammad Umar Bhutta (c) |
Ajaz Ahmed |
Abdullah Ishtiaq Khan |
Amad Shakeel Butt |
Moin Shakeel |
Rana Abdul Waheed |
Hamad-ud-Din Anjum |
Abdul Mannan |
Rumman |
|
Mohammad Abdullah |
Junaid Manzoor |
Afraz |
|
Rizwan Ali |
Ghazanfar Ali |
Abdul Hannan Shahid |
|
Ahmed Nadeem |
ٹیم مینجمنٹ: سیگ فرائیڈ ایکمین (ہیڈ کوچ)، سید سمیر حسین (اسسٹنٹ کوچ)، اجمل خان لودھی (مینیجر)، ندیم خان لودھی (ویڈیو تجزیہ کار)، عدیل اختر (فزیو تھراپسٹ)
2022 کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک کھیلے جائیں گے اور مردوں کے ہاکی ایونٹ کا پہلا میچ 29 جولائی کو ہوگا۔
پاکستان کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 30 جولائی کو جنوبی افریقہ کے خلاف کریں گے۔
0 Comments